اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ وزارت خارجہ کو فوری طور پر ڈیٹا منگوا کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کو راشن کی فوری فراہمی کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا ہے وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ ہر ایک سمندر پار پاکستانی کا ڈیٹا اکٹھا کر پیش کریں۔
وزارت خارجہ نے سفارتخانوں، پریس اٹاشی اور دیگر کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو ان کے گھروں پر فوری طور پر راشن پہنچانے کی بھی ہدایت کر دی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو میڈیکل سمیت ہر سہولت پہنچائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، سب سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔ انہیں مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔