جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وفاق اور صوبوں کے درمیان عدم اتفاق، نویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت ختم،جانتے ہیں صوبوں پر کس قسم کا دبائو ہے؟

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم پر عدم اتفاق کے باعث نویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت ختم ہو گئی ہے،وزارت خزانہ دسویں این ایف سی ایوارڈ کی منظوری کیلئے صدر مملکت کو نئی سمری ارسال کرے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نئے ایوارڈ میں قواعد کی تبدیلی بھی متوقع ہے، 1973ء کے بعد یہ پانچواں کمیشن تھا جو نئے ایوارڈ پر عدم اتفاق کے باعث ختم ہو گیا،تاحال چار کمیشن نئے ایوارڈز جاری کر چکے ہیں دسویں این ایف سی ایوارڈ کو رواں ہفتے جاری ہونا تھا، جسے دراصل وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کیلئے آٹھویں این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا،صوبوں پر یہ دباؤ ہے کہ وہ اپنے ایک مخصوص مالی حصے سے دستبردار ہو جائیں یا اضافی اخراجات کی ذمہ داری لیں۔موجودہ حکومت سمیت گزشتہ تینوں حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پچھلے دس برسوں میں نہ صرف اخراجات میں اضافہ ہوا جس سے قرض کا بوجھ بڑھا بلکہ ٹیکس ریونیو بھی جمود کا شکار رہا،تعلیم اور صحت سمیت صوبوں کو متعدد شعبوں کی ذمہ داری تفویض کرنے کے باوجود ہر آنے والی حکومت سیاسی وجوہات کی بنا پر تعلیم اور صحت کے لیے بھی فنڈ جاری کرتی رہی،وفاقی حکومت ان امور کو بھی متوازی طور پر چلاتی رہی جن کی آئینی ذمہ داری صوبوں کی تھی،نواں این ایف سی ایوارڈ آٹھویں ایوارڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے اپریل 2015ء میں تشکیل دیا گیا،مگر صوبوں کی جانب سے اپنے آئینی حصے سے دستبرداری سے انکار کے باعث یہ ایوارڈ تمام متعلقہ فریقوں کے مابین اتفاق رائے پید ا نہ کر سکا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…