اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کا اہم ٹاسک مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر میڈیا کے ذریعے بھرپور طریقے سے اجاگر کرنا ہوگا۔روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی شائع خبر کے مطابق عاصم سلیم باجوہ ، آن لائن میڈیا اور سوشل میڈیا ٹولز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے
اور کرانے کا فن بخوبی جانتے ہیں، ماضی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کو اپنےبام عروج تک پہنچایااو ر یہ بات زبان زد عام ہے کہ یہ جنر ل عاصم باجوہ ہی تھے جنہوں نے ٹوئیٹر پر فوج کے تعلقات عامہ کو 3 ملین فالورز دیے۔کہا جارہا ہے ان کی تقرری سے حکومتی سوشل میڈیا ٹیم مستحکم و متحرک ہوگی اور حکومت کے خلاف چلنے والی تمام مہموں کا بھرپور طریقے سے جواب دے گی۔