پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گورنر سندھ کو بھی کرونا وائرس ہو گیا عمران اسماعیل اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ پچھلے دنوں کس کس سے ملاقاتیں کیں؟تفصیلات سامنےاگئیں‎

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تصدیقی بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے میں انشاء اللہ اس کیخلاف جنگ کروں گا۔ انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں زندگی میں ہر طرح کے مشکل حالات سے لڑنا سکھایا۔

مجھے اس بات کا یقین ہے ہمیں جس کیلئے تیار کیا گیا ، یہ اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے خود کو گورنر ہاؤس میں ہی سیلف آئسولیٹ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر سے مسلسل رابطے میں رہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب گورنر ہاؤس سے ملنے والی معلومات کے مطابق انہوں نے پچھلے 10 دن بہت مصروف گزارے اور درجنوں اہم شخصیات سے ملاقاتوں سمیت کئی بریفنگ اور اجلاسوں میں شرکت کی۔گورنر ہاؤس سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق جمعہ 24 اپریل کو جیولرز اینڈ مینوفیکچر ایسوسی ایشن اور بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کے وفود سے الگ الگ ملاقات کی، بیوٹیشنز میں صباح انصاری، نادیہ حسین اور این جی مارشل شامل تھیں۔گورنر نے جمعہ 24 اپریل کو ہی فیلڈ آئیسولیشن سینٹر کو3 ہزار حفاظتی لباس دینے کی غیر رسمی تقریب میں شرکت کی۔گورنر سندھ نے 22 اپریل کو حیدرآباد اور جامشورو میں مصروف دن گزارا، پی ٹی آئی ارکان حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی سدرا عمران اور بلال غفار ان کے ہمراہ تھے، جہاں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد سومرو اور ڈی جی احساس پروگرام نے انہیں بریف کیا۔گورنر سندھ نے 22 اپریل کو کوٹری میں گرلز کالج میں احساس سینٹر کا دورہ کیا تھا، جہاں ڈپٹی کمشنر جامشورو کے آفس میں انہیں بریفنگ بھی دی گئی، انہوں نے ضلع مٹیاری میں اپنے اعزاز میں تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔21 اپریل کو گورنر سندھ نے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی تھی جبکہ انہوں نے 21 اپریل کو ہی معروف صنعت کاروں کے 25 رکنی وفد سے ملاقات کی تھی۔معلومات کے مطابق گورنر نے 20 اپریل کو انجمن تاجران سندھ کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی تھی، انہوں نے 20 اپریل کو کراچی میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ بھی کیا تھا، گورنر نے 20 اپریل کو مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمٰن اور شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی اور وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔گورنر سندھ نے 16 اپریل کو کراچی الیکٹرانک مارکیٹ اور تاجروں کے دیگر وفود سے ملاقات کی تھی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…