اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ای سی سی نے ملازمتوں اور کاروبار سے متعلق دو پیکج منظور کرلیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ صنعت ،کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق دوپیکیج ای سی سی نے منظورکیے ہیں جو کل وفاقی کابینہ میں پیش کیے جائیں گے۔
کابینہ سے منظوری کے بعد پیکیج کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار ہونے والوں کے لیے 75 ارب روپے کا پیکج منظور کیا ہے، ملازمتوں سے بے روزگار ہونے والے خودکو پورٹل پر رجسٹرڈ کرائیں، احساس پروگرام اور وزرات صعنت و پیدوار پورٹل لانچ کرے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیکیج کی تفصیلات وزرات صنعت و پیدوار اور احساس پروگرام کی ویب سائٹ پر ڈالی جائیں گی، پیکیج کے تحت بے روزگار ہونے والوں کو فی کس 12 ہزار روپے دیے جائیں گے جب کہ دوسرے پیکیج کے تحت چھوٹےکاروبار والوں کے 3 ماہ کا بل حکومت اداکرے گی اس طرح 80 فی صد صنعتیں بل ادائیگی کے سلسلے میں مستفید ہوں گی۔ پاکستان میں 6کروڑ گھرانے ہیں اور ہم ایک کروڑ 70 لاکھ گھرانوں تک امداد پہنچائیں گے۔