دی ہیگ (این این آئی)عالمی ثالثی عدالت نے ایرانی کمپنی کی جانب سے 500 کے وی گدو، ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیرکے ٹھیکے کی منسوخی کے خلاف دائر کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں دے دیا۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان کے مطابق ایرانی کمپنی نے 500 کے وی گدو، ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر
کے ٹھیکے کی منسوخی کے خلاف پیرس میں عالمی ثالثی ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔بین الاقوامی ثالثی عدالت نے پاکستانی ادارے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ایرانی کمپنی کو 72 کروڑ روپے بمعہ انٹرسٹ ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق عالمی ثالثی ادارے کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔