اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں پاور اسکینڈل کی رپورٹ پیش کی گئی تو کابینہ کے تین ممبران اجلاس سے چلے گئے جن کی پاور کمپنیاں ہیں ۔ روزنامہ جنگ کے مطا بق وزیراعظم عمران خان نے پاور سیکنڈل انکوائری رپورٹ میں ذکر کے دوران کابینہ ارکان کا دفاع کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نےوزراء کو ندیم بابر،خسرو بختیار،عبد الرزاق داؤد کا دفاع کرنے کی ہدایت کردی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ندیم بابر،خسرو بختیار،عبد الرزاق داؤد ایماندار اور قابل ہیں، ارکان کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں۔
امید ہے انکوائری کمیشن سے کلیئر ہونگے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدے سابقہ حکومتوں نے کئے،سابقہ ادوار میں آئی پی پیز کے ساتھ غلط معاہدوں کیوجہ سے عوام کو بجلی مہنگی مل رہی ہے۔ وزیر اعظم نے تینوں ارکان سے متعلق ان کی عدم موجودگی میں یہ ریمارکس د یے۔ ان وزراء کی نجی پاور کمپنیوں میں اور ئینٹ ، صبا پاور ، روش اور رحیم یار خان پاور پلانٹ ہیں جو ان کمپنیوں میں شامل ہیں جن کے بارے میں انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ز یادہ منافع کمایا ہے۔