جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کرغیزستان میں سوات کے400 طلبہ محصور ،جانتے ہیں رابطے پر پاکستانی سفارتخانہ کیا جواب دیتا ہے؟

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشکیک/اسلام آباد (این این آئی)کرغیزستان میں پھنسے ہوئے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے400 طلبہ لاک ڈاؤن اور بندشوں کے باعث خوراک اور دیگر اشیا کی کمی کا شکار ہوگئے جبکہ حکومت سے واپسی کے لیے انتظامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرغیزستان میں موجود سوات سے تعلق رکھنے والے محمد عماد نے بتایا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور ہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے ایک مہینے سے اپنے اپارٹمنٹ میں محصور ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی مارکیٹ میں ضروری اشیا خریدنے کے لیے جاتے ہیں تو یہاں کی پولیس دستاویزات ہونے کے باوجود ہم سے بھاری رشوت لیتی ہیں۔مینگورہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سلمان نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک دوست کو معدہ کی تکلیف تھی جو دو دن تک اپارٹمنٹ میں درد سے تڑپتا رہا جب ہم دو دن کے بعد ان کیلئے میڈیکل اسٹور سے دوائی لینے گئے 6 ہزار کرغیستانی سوم (تقریباً 12 ہزار روپے) جرمانہ کیا گیا۔طلبہ کا کہنا تھا کہ ساری مشکلات کے باوجود جب بھی ہم پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرتے ہیں تو عملہ ہمیں جواب میں کہتا ہے کہ اپ لوگوں نے اگر یہاں داخلہ لیا ہے اور پڑھ رہے ہیں تو اپ لوگوں کے پاس پیسے بہت ذیادہ ہوں گے، اس لیے آپ خریداری کرتے وقت پولیس کو رشوت دیا کریں تاکہ آپ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔سوات کی تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے وقار کا کہنا تھا کہ وہ کنٹریکٹرز جن کے ذریعے ہم یہاں پہنچے ہیں ان کی طرف سے بھی ہمیں کوئی جواب نہیں مل رہا۔طلبہ نے کہا کہ یہاں جب فری ماسک اور سینیٹائزر دیے جاتے ہیں تو ہمیں ان سے بھی محروم کیا جاتا ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خصوصی پروازوں کے ذریعے یہاں سے نکال کر گھر بجھوا دیں تاکہ ہمیں ان مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم کرغیزستان میں اپنے طلبہ کے حالات سے آگاہ ہیں، بشکک میں سفارت خانہ ان کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں براہ راست کھانے پینے اور دیگر اشیا فراہم کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا تھا کہ حکومت خصوصی پروازوں کے انتظام کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں کو قرنطینہ کی سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام شہریوں کو فوری طور پر واپس لانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…