اسلام آباد(آن لائن)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علی نے کہا ہے کہ 95-Nماسک چین کے دورہ پر ملا تھا، جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بطور ڈاکٹر میں غلط استعمال اور ضیاع سے اچھی طرح واقف ہوں۔
میں اس این-95 ماسک کو استعمال کر رہا تھا جو مجھے چین کے دورہ پر ملا تھاجو دوسری بار پاکستان میں پہنا۔ڈاکٹر عارف علوی نے واضح کیا کہ آخر کار گزشتہ روز ماسک کی ڈوری ٹوٹ گئی جس کے بعد اگلی ملاقات میں آپ مجھے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے گھر عام ماسک پہنے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔