اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی روف کلاسرا نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ جب جہانگیر ترین نے حکومت کے قیام کیلئے کوششیں شروع کیں تو اس دوران ان کی صوبہ محاذ والوں سے بھی بات چیت شروع ہوئی اور انہیں کہا کہ آپ آئیں اور ہمیں جوائن کریں ، جس پر صوبہ محاذ نے جواب دیا کہ ہم جوائن نہیں کرتے کیونکہ ہمیں کیا گارنٹی ہے کہ کون ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرے گا ، آپ تو خود عمران خان کے رحم و کرم پر ہیں ۔روف کلاسرا کے مطابق جہانگیر ترین نے
صوبہ محاذ والوں سے کہا کہ آپ ہماری ٹکٹیں لیں ، لیکن انہو ںنے ٹکٹیں لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ ہمیں علیحدہ علیحدہ الیکشن لڑنے دیں ، آپ بس ہمارے خلاف اپنے امیدوار نہ لائیں ۔ صوبہ محاذ نے جہانگیر ترین کی گارنٹی ماننے سے انکار کر دیا ، صوبہ محاذ کو خسرو بختیار دیکھ رہے تھے، تو طے یہ ہوا کہ ہمارے فوجی بھائی وہ درمیان میں بیٹھیں گے اور گارنٹی دیں گے ، اس کے بعد صوبہ محاذ والوں کی کچھ ملاقاتیں ہوئیں اور انہیں گارنٹی دی گئی کہ جو کچھ طے کیا جارہاہے وہ پورا کیا جائے گا ۔