جہانگیر ترین کے الزامات، وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

6  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے اعظم خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میں دعویٰ کیا گیا ہے جہانگیر ترین کے الزامات کا نشانہ بننے والے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی عہدے سےہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس سے متعلق جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا ۔ دعویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کیلئے معروف افضل ، اعجاز منیر سمیت پرویز عباس کا نام سامنے آیا ہے ۔ جبکہ جہانگیر ترین کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ چینی بحران پر مبنی رپورٹ سیاسی ہے جسے بنوانے میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ہاتھ ملوث ہے ۔قبل ازیں ینی بحران پر مبنی رپورٹ سیاسی قرار دید ی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ روپورٹ کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان کا ہاتھ ہے ، سبسڈی سے ملنے والی رقم جیب میں نہیں جاتی ، 3ارب کی ملنے والی سبسڈی سے پاکستان کا 30ارب روپے کا فائدہ ہوا ۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر میں چینی 67روپے کلو نہ دیتا تو کرونا وائرس فنڈ میں 25کروڑ روپے کا فنڈ جمع کرواتا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کہناتھا کہ چینی بحران سے متعلق جو رپورٹ تیار کی گئی ہے وہ سیاست پر مبنی ہےجس میں اعظم خان ملوث ہیں ۔ وزیراعظم کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان عمران خان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ میں مسلسل وزیراعظم عمران خا ن کیساتھ رابطے میں ہوں اور ان کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہو ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے بنیادی سوالات کے جوابات نہیں دیئے ۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ گنے کی سپورٹ پرائس بڑھنے سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔180روپے سپورٹ پرائس سے ایکس ملز ریٹ 65 روپے بنتا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…