منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا، ڈاکٹر دانش کا پروگرام بند کردیا،زلفی بخاری کیخلاف ایکشن کے بجائے آ پ میڈیا کیخلاف پالیسیاں بناتے رہے؟ صحافی کے سوال پر جانتے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے کیا جواب دیا؟

datetime 25  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ ’’ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے 6 میں سے 4 افراد پہلے سے ہی کینسر کے مریض تھے،چین سے پاکستان میں کوئی مریض نہیں آیا ،ایران میں مسائل تھے‘‘۔ایک سینئر صحافی نے سوال کیا کہ زلفی بخاری پر تنقید بھی ہورہی ہے کہ ان کی وجہ سے ایران سے لوگ پاکستان آئے۔

آپ نے وہ اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جو چین کے بارڈر پر اٹھائے گئے، 15 جنوری سے وائرس کے پھیلا ئوکا پتا تھا لیکن کوئی ایمرجنسی اقدامات نہیں کیے، آپ اس سارے وقت میں میڈیا سے ناراض تھے اور میڈیا کے خلاف پالیسیاں بناتے رہے، میر شکیل کو گرفتار کیا ، ڈاکٹر دانش کا پروگرام بند کروادیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے اندر ضروری ہے کہ افراتفری نہ مچے، کورونا سے زیادہ افراتفری میں غلط فیصلے کرنے سے خطرہ ہے، پاکستان میں جیسی میڈیا کو آزادی ہے ایسی مغرب کی کسی جمہوریت میں بھی نہیں ہے، جس طرح کی باتیں یہاں کی جاتی ہیں ویسی مغرب میں کی جائیں تو اتنے جرمانے ہوں کہ اخبارات بند ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ 15 جنوری سے ہماری ٹیمیں اس پر موجود تھیں، اٹلی کے مقابلے میں ہم نے بڑی حد تک قابو پایا ہے، پاکستان میں مرنے والے 6 میں سے 4 افراد کینسر کے مریض تھے، ووہان میں پھنسے بچوں کے معاملے پر اس لیے کامیاب ہوئے کیونکہ چین کا کنٹرول تھا، صدر شی جن پنگ ہمیں مسلسل بتاتے رہے اس لیے وہاں سے ایک بھی مریض نہیں آیا۔ ایران سے بھی رابطے میں تھے، وہاں جس طرح پھیلی وہ اس طرح ڈیل نہیں کرسکا جس طرح چین نے کیا تھا، ایران کے پاس وہ وسائل نہیں تھے اس لیے پاکستانی تفتان بارڈر پر آکر بیٹھ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شاید عالمی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں خود مسئلے تھے اس لیے ڈاکٹر ظفر یہاں سے خود تفتان گئے اور سہولیات کا جائزہ لیا، بڑی مشکلوں سے فوج کے ساتھ مل کر موبائل لیب وہاں لے کر گئے، اس ویرانے میں یہ توقع کرنا کہ اس کو کنٹرول کرلیتے بڑا مشکل تھا، اگر آج ہمارے ہاں اتنا کنٹرول ہے اور اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ہم باقی دنیا سے بہت بہتر ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…