فواد چوہدری ، شہباز شریف کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے، ایسا اعلان کردیا جس نے اپوزیشن لیڈر کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا

8  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قائد ِ حزب اختلاف شہبازشریف کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گمشدگی کا نوٹس لیں۔

اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جس کی گارنٹی پر نوازشریف باہر گئے، وہ خود لندن جاکر بیٹھ گئے ہیں، اسپیکر قائد حزب اختلاف کی گمشدگی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو شہبازشریف کی نااہلی کی کارروائی کے لئے خط لکھ چکا ہوں۔فواد چوہدری نے قائد ِ حزب اختلاف شہبازشریف کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ کل پیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے کہ شہبازشریف آخر وطن واپس کیوں نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ میں اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کروں گا کہ اسپیکر قائد حزب اختلاف کی گمشدگی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف واپس نہیں آرہے، نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے کارروائی ہونی چاہیے، پنجاب حکومت بھی شہبازشریف کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…