لاہور (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری نذیر احمد چوہان نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نذیر احمد چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کرنا چاہتے ہیں۔ پانچ روپے کی کمی کردی گئی ہے جبکہ مزید دس روپے کم ہونے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ حکومت نےیکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلانکیاہے، جس کے بعد پٹرول 5 روپے سستا ہوگیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت
ایک سو گیارہ روپے ساٹھ پیسے مقرر کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کمی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت ایک سو بائیس روپےچھبیس پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 92.45 روپے پرآگئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان کیا ہے اور نئی قیمت 77.51 روپے مقرر کردی گئی۔