بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کرونا کے شکار 48 ملک ٹھنڈے ہیں، اب تک صرف چار گرم ملک اس کا شکار ہوئے ہیں، یہ ٹھنڈے ملکوں کا وائرس ہے، یہ گرم علاقوں کو متاثر نہیں کر پا رہا، انشاء اللہ ہم 15 دن بعدمکمل محفوظ ہو جائیں گے، جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں خوف کی علامت بن چکا ہے، کل شام سے پاکستان بھی اس عالمی خوف کا حصہ بن گیا، یہ خوف اپنی جگہ لیکن حقائق بالکل مختلف ہیں، مثلاً کرونا اس وقت دنیا کے 52 ممالک میں ہے، اب تک کے ڈیٹا کے مطابق کرونا کے شکار 48 ملک ٹھنڈے ہیں،

اب تک صرف چار گرم ملک اس کا شکار ہوئے ہیں اور ان میں بھی مریض بہت ہی کم ہیں اور اب تک کوئی ہلاکت بھی نہیں ہوئی جس کا مطلب یہ ہے یہ ٹھنڈے ملکوں کا وائرس ہے، یہ گرم علاقوں کو متاثر نہیں کر پا رہا، پاکستان کا 88 فیصد رقبہ کیوں کہ گرم علاقوں پر مشتمل ہے چناں چہ ہم الحمد للہ الحمد للہ محفوظ ہیں، 15 مارچ کے بعد موسم مزید گرم ہو جائے گا جس کے بعد ہم ان شاء اللہ خطرے سے مکمل باہر ہو جائیں گے چناں چہ میری آپ سے درخواست ہے آپ احتیاط ضرور کریں، ہاتھ صاف رکھیں، لوگوں سے کم سے کم ہاتھ ملائیں، مسلسل پانی پیتے رہیں، نماز بھی گھر پر ادا کریں اور سکول جانے والے بچوں کو سینی ٹائزر کی عادت بھی ڈالیں مگر پینک نہ کریں، ہرگز ہرگز پریشان نہ ہوں کرونا گرم ملکوں کو متاثر نہیں کر رہا، ہم الحمد للہ محفوظ ہیں اور 15 دن بعد مکمل طور پر محفوظ ہو جائیں گے۔ ان شاء اللہ۔ کرونا وائرس پر حکومتی تیاریاں کیسی ہیں اور عوام کے رویے کیا ہونے چاہئیں جب کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کی، پاکستان کی سرحدوں کے خطرات کم نہیں ہوئے، کشمیر کے حالات بھی سب کے سامنے ہیں اور دہلی میں مسلم کشی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ اپوزیشن کیا کر رہی ہے، ہمارے اندر نفاق کیوں بڑھ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…