عمرہ زائرین کے ویزے منسوخ ! کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد 600پاکستانیوں کو جہاز وںسے نیچے اتار دیا گیا،زائرین اور عزیز وا قارب کا احتجاج ،عملے سے توں تکرار

27  فروری‬‮  2020

لاہور( این این آئی )کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کر دی ،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانے والی پروازوں سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا گیا ،عمرہ زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے عملے سے توں تکرار بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پالیسی موصول ہونے کے بعد پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز پی کے 747 سے 300عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا گیا

جبکہ سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 سے بھی اتنی ہی تعداد میں عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔ عمرہ زائرین اور انکے عزیز و اقارب نے پروازوں کی روانگی نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا جبکہ عملے سے بھی توں تکرار ہوتی رہی ۔ انتظامیہ کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا کہ سعودی عرب نے پابندی لگائی ہے جس کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا ہے ۔ پی آئی اے کی عمرہ زائرین کو لے جانے والی دوسری پرواز پی کے 759 کو بھی روک دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…