اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے سکھوں کیلئے کھولی جانے والی کرتار پور راہداری سے متعلق بھارت کا رویہ ابتدا سے ہی غیر مناسب محسوس ہورہا تھا تاہم اب اس کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے اور بغیر ثبوت الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ بھارتی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈینکار گپتا نے الزام لگایا ہے کہ کرتار پور راہداری
کے ذریعے صبح جو یاتری عام آدمی اور معصوم بن کر جاتا ہے شام کو تربیت یافتہ دہشت گرد کے طور پر واپس آتا ہے۔چندی گڑھ میں ایک انٹرویو میں پنجاب پولیس سربراہ نے الزام لگایا کہ کرتار پور راہداری پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے لئے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے جس کا خمیازہ پوری بھارتی قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔