بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کی بہت بڑی سفارتی کامیابی کیا ہے؟ مہنگائی کا ایشو وزیراعظم بھی ماننے پرمجبور ہو گئے، کیا مہنگائی بارے رپورٹ کسی وقت سامنے آئے گی، عوام کو مہنگائی سے نجات مل جائے گی، مولانا فضل الرحمان کس بات کیلئے تیار ہیں؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 17  فروری‬‮  2020 |

میں سب سے پہلے آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں دنیا میں صرف تین ملک ہیں‘ افغانستان‘ نائیجیریا اور پاکستان جن میں اس وقت بھی پولیو موجود ہے اور یہ ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے‘ آج سے ملک میں پولیو مہم شروع ہو رہی ہے‘

میری آپ سے ریکویسٹ ہے آپ خود بھی اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین پلوائیں اور دائیں بائیں موجود لوگوں کو بھی سمجھائیں خدارا اپنے اور دوسروں کے بچوں پر رحم کریں‘ دنیا میں اس بیماری کا کوئی علاج نہیں‘ آپ کا بچہ اگر ایک بار پولیو کا شکار ہو گیا تو بس یہ ہو گیا پھر آپ کے پاس پچھتانے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، یہ پاکستان کا وزٹ کرنے والے تیسرے سیکرٹری جنرل ہیں، ان کے دورے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بھی بہتر ہو گا اور اقوام متحدہ ہمارے ایشوز کو بھی سمجھ سکے گی، یہ حکومت کی بہت بڑی سفارتی کام یابی ہے اور ہم اس سفارتی کامیابی پر اسے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی اپنی جگہ لیکن مہنگائی کا ایشو بھی بڑھتا چلا جا رہا ہے، اتنا زیادہ کہ وزیراعظم بھی اسے ماننے پر مجبور ہو گئے ہیں، آج حکومت نے مہنگائی کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ سینٹ میں پیش کرنی تھی لیکن وعدے کے باوجود یہ کام نہ ہو سکا چناں چہ اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی، کیا رپورٹ کسی وقت سامنے آئے گی، مجرم پکڑے جائیں گے اور عوام کو مہنگائی سے نجات مل جائے گی، حکومت مولانا فضل الرحمن کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت مقدمہ قائم کرنا چاہتی ہے، مولانا بھی تیار ہو چکے ہیں، مولانا نے کیا جرم کیا؟ اور کیا حکومت اس میں واقعی سنجیدہ ہے؟

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…