اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام میچ کے عہدیداروں، سکیورٹی مشیروں اور میڈیا شخصیات جو ٹورنامنٹ کی کوریج کرنے پاکستان تشریف لائے ہیں
کو بھی پاکستانی حکومت کی جانب سے خصوصی درجہ دیا جائے گا، وزیراعظم نے خصوصی مہمانوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کی تمام صوبائی چیف سیکرٹریوں، چیف کمشنرز، پولیس سربراہان اور دیگر عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں۔