بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ہم کشتیاں جلا چکے اب کشمیر کی آزادی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں‘‘ حکومت نے کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کو پیغام جاری کر دیا

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہم کشتیاں جلا چکے اب کشمیر کی آزادی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، ایک طرف وزیر اعظم دنیا میں کشمیر کا معاملہ اجاگر کر رہے ہیں ، دوسری طرف اکتوبر میں مولانا آ رہا مولانا جا رہا ہے کے نعرے دکھائے گئے، بھول جائیں اختلافات ،کشمیر کی آزادی تک ایک ہو جائیں، کشمیر میں ظلم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ،

مسئلہ کشمیر پارٹیشن کا ایک نامکمل ایجنڈہ ہے، کشمیری اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عملدرآمد کاانتظار کررہے ہیں۔منگل کو کنونشن سینٹر میں یکجہتی کشمیر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ ایک سال کا نہیں، کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ معصوم بچے یتیم کر دئیے گئے ،پانچ اگست کے بعد کشمیر کا مسئلہ دنیا میں بہت اجاگر ہوا ۔ مراد سعید نے کہاکہ مودی ہٹلر نے ایک قدم اٹھایا ، عمران خان نے پارلیمنٹ سمیت دنیا میں مودی کے نظریے کو بے نقاب کیا ، اس سے قبل دنیا نے بھارت کا اصل چہرہ نہیں دیکھا تھا ۔مراد سعید نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا ہم کشتیاں جلا چکے اب کشمیر کی آزادی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں تین مرتبہ بحث ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف وزیر اعظم دنیا میں کشمیر کا معاملہ اجاگر کر رہے ہیں ، دوسری طرف اکتوبر میں مولانا آ رہا مولانا جا رہا ہے کے نعرے دکھائے گئے۔ انہوںنے کہاکہ بھول جائیں اختلافات کشمیر کی آزادی تک ایک ہو جائیں ، وزیر اعظم کل کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔مراد سعید  نے کہ مودی نے کشمیر کے تشخص کے قانون پر نہیں اپنی بربادی کے پروانے پر دستخط کیے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ یہ جذبہ جنون انشااللہ کشمیر آزاد کر کے رہیگا، جسطرح وزیر اعظم نے کشمیر کاز کو اٹھایا

اور کشمیر معاملہ عالمی سطح پر اٹھا اس سے پہلے اسکی مثال نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نہ صرف کشمیر بلکہ عالم اسلام کے سفیر بن کر سامنگ آئے ، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہوئے کر نبی آخر الزماں کا پیغام پوری دنیا کو پہنچایا ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ یورپی یونین، او آئی سی اور سب نے کشمیر کیلئے آواز اٹھائی اور مودی کا چہرہ بے نقاب کیا ، وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کامقدر آزادی بنے گا۔

انہوںنے کہاکہ جس ملک کے پاس ایسے طلبا ء اور نوجوان ہوں اس ملک کو کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی ،وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملکر آخری دم تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ کشمیر بنے گا پاکستان ، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے بھائی بھارت کے مظالم کاسامنا کر رہے ہیں ۔

علی امین گنڈہ پور نے کہاکہ کشمیر میں ظلم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ، مسئلہ کشمیر پارٹیشن کا ایک نامکمل ایجنڈہ ہے، کشمیری اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عملدرآمد کاانتظار کررہے ہیں ۔علی امین گنڈہ پور نے کہاکہ پہلی حکومتوں کی ترجیحات کچھ اور تھی ، وہ وقت دور نہیں کہ کشمیر کے لوگوں کو انکا حق ملے گا۔علی امین گنڈہ پور نے کہاکہ ہم کشمیر کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، آرمی چیف نے بھی کہا کہ

آخری فوجی اور خون کے آخری قطر تک لڑیں گے۔علی امین گنڈہ پور نے نکہاکہ مسلمانوں نے تعداد نہیں حوصلے کی بنیاد پر جنگیں لڑی ہیں ، کشمیری ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اٹھا کر لڑ رہے ہیں ،ہمیں اب ہر حد تک جانا ہے اور کشمیر آزاد کرانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کشمیریوں کے دکھ درد اور تحریک کو اپنا سمجھ کر ساتھ چلنا ہے، ہمارا وزیر اعظم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے، جو ممالک کشمیر پر بات نہیں کرتے تھے انکی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بات ہو رہی ہے، مودی جس نظریے کی پیروری کر رہا ہے اس نظریے سے پہلے بھی لوگوں نے بہت نقصان اٹھایا۔علی امین گنڈہ پور  نے کہاکہ مودی کا نظریہ آج کے دور میں قابل قبول نہیںہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…