اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 2015،2016،2017 کا ڈیٹا استعمال کیا گیا ، اس میں 2019 کی کارکردگی شامل نہیں ہے، رپورٹ میں نہیں لکھا کہ پاکستان میں کرپشن بڑھی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی وضاحت جاری ، تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چیئر مین سہیل مظفر نے رپورٹ سے متعلق وضاحتی بیان دیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ رپورٹ میں 2015،2016،2017 کا ڈیٹا
استعمال کیا گیا ہے، اس میں 2019 کی کارکردگی شامل نہیں ہے، رپورٹ میں نہیںلکھا کہ پاکستان میں کرپشن بڑھی۔ انھوں نے کہا کہ بعض سیاستدانوں اور میڈیا نے حقائق کے برعکس رپورٹنگ کی، نیب اپنے موجودہ سیٹ اپ میں اچھا کام کر رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایک پوائنٹ کم ہونا کرپشن کے بڑھنے کو ظاہر نہیں کرتا ،موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہیں، 2019 کی رپورٹ رواں سال جاری کی جائیگی۔