اسلام آباد (این این آئی)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے اہم رکن چین اور امریکہ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹس شائع کی ہیں کہ آئندہ اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں ہونے
والے حالیہ اجلاس میں امریکہ، چین، آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر رکن ممالک نے پاکستان کے خلاف منفی رائے دینے سے انکار کردیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف حکام کے درمیان بیجنگ میں چند روز قبل اہم اجلاس ہوا تھا جس میں اسلام آباد نے دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔