اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے فلم ”زندگی تماشا‘‘ پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا کام فلموں پر رائے دینا نہیں ۔سرمد کھوسٹ کی فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی میں بھی ظاہری چیزوں پر زیادہ فوکس کیا جارہا ہے۔ہم حقوق العباد سے ہٹ گئے ہیں۔ہمارا زیادہ زور لباس پر آگیا ہے۔ قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اسلامی نظریاتی کونسل سے کسی چیز کے
حوالے سے دریافت کرنا چاہے تو ہمارا کام ہے کہ ہم حکومت کو اس پر جواب دیں، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے زندگی تماشہ فلم کا معاملہ نظریاتی کونسل کے پاس بھیجا گیا ہے۔فلموں پر رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں ہے۔ فلم کے حوالے سے فلموں اور ڈراموں کے ماہرین سے لیں گے۔ کسی قسم کے دباوٴ میں نہیں آئیں گے۔ حکومت نے پوچھا ہے تو اس پر رائے دیں گے فیصلہ نہیں۔ فیصلہ متعلقہ ادارے کریں گے۔