پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف، پاکستان کے مدد مانگنے پر امریکہ نے ایسا جواب دیدیا جو کسی کے بھی وہم و گمان میں نہ تھا

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد آئی ایم ایف کے پیکج اور پاکستان کی معاشی اصلاحات کی کوششوں کی تکمیل کے لیے بہت ضروری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، ایلس ویلز نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت دہشت گردی سے متعلق مالی اعانت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر ادارے اور عالمی برادری سے کیے گیے وعدوں کو پورا کرے۔اس سوال پر کہ اس حوالے سے امریکہ پاکستان کی کیا مدد کر سکتا ہے، ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہونگے، چونکہ ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ تکنیکی ہے ناکہ سیاسی۔ اس لیے یہ تکنیکی طریقے سے ہی پوری ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی اعانت کو روکنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو ملک میں مقیم تمام عسکریت پسند گروہوں کے خلاف بلاامتیاز اور دیرپا کاررواء کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔سی پیک کے حوالے سے ایلس ویلز کے بیانات پر پاکستان کے سینیٹروں کی طرف سے تنقید دیکھنے میں آء یہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے۔

اس پر، ایلس ویلز کا کہنا تھا امریکہ نے ایسی کوء مداخلت نہیں کی۔ البتہ، پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے ہم چاہیں گے کہ پاکستان میں ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری ہو جن سے اس کے عوام کو روزگار مل سکے۔انھوں نے کہا کہ سی پیک میں لگایا جانے والا چینی سرمایہ امداد نہیں، بلکہ قرض کی شکل میں پاکستان پر بوجھ ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں ایسی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے جس سے عوام کو روزگار ملے اور انکی معاشی حالت بہتر ہو۔ انھوں نے کہا کہ اوبر نے پاکستان میں اسی ہزار نوکریاں پیدا کی ہیں۔ امریکی کمپنیاں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور انہیں بھی برابر مواقع ملنے چاہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات میں قدرے بہتری آئی ہے، اور امریکہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت بغیر الزام کے حراست میں رکھے گئے کشمیری راہنمائوں کی رہائی  کے لیے جلد اقدامات کرے۔انکا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کے بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات مثالی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…