آؤ اور ہم پر حملہ کرو،بھارت کے نئے آرمی چیف کو حملے کا چیلنج ،بدلے میں ہمارا جواب کیا ہوگا؟ پاکستان نے خبر دار کردیا

25  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )صدر آزادکشمیر نے بھارتی آرمی چیف کو پاکستان پر حملے کے لئے چیلنج کر دیا۔سردار مسعور خان کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ بھارتی فوج آئے اور پاکستان پر حملہ کرے، تاریخ مت بھولیں ،پاکستانی فوج مقابلے کے لئے تیار ہے،بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل 11 جنوری کو بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر پارلیمنٹ ہمیں اجازت دے گی تو ہم آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کو تیار ہیں ،ہمارے پا س منصوبے تیار ہیں۔اسی پر بیان دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ میں بھارتی آرمی چیف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ حملہ کریں، ان کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ مسئلہ کشمیر حل کروانا چاہتا ہے اور ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کو روکنا ہو گا۔مقبوضہ کشمیر جہنم بنا ہوا ہے، نوجوانوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے ،لوگوں کو بجلی کے جھٹکے لگائے جا رہے ہیں، بچے بچے کے ماتھے پر دشمن کا لیبل لگا دیا گیا ہے۔چین کی تعریف کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ چین کا شکریہ ادا چاہوں کا جس کی وجہ سے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کے فلور تک پہنچا اور اس پر بات ہوئی۔لیکن ا قوام متحدہ کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے جو کہ افسوس ناک ہے۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر بات کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج آئے اور پاکستان پر حملہ کرے،لیکن تاریخ کو مت بھولے، پاکستانی فوج مقابلے کے لئے تیار ہے،بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…