اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بی آئی ایس پی سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے گریڈ17کے 4افسروں کو نوکریوں سے برطرف کردیاگیا۔چاروں افسران بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پروگرام سے پیسے لیتے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف پہلی کارروائی کردی گئی۔حکومت نے گریڈ سترہ کے 4 افسران کو نوکریوں سے برطرف کر دیا۔برطرفی کے نوٹیفکیشن
کے مطابق ان ملازمین میں شفیع اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹربی آئی ایس پی بنوں،سید فضل امین اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ایبٹ آباداور سبیل خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ایبٹ آباداور محمد نعمان ضعیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی آئی خان شامل ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق چاروں افسران اپنی بیگمات کے نام پر یہ رقم حکومت پاکستان سے وصول کرتے رہے اوردھوکادہی سے غریب عوام کے 4 لاکھ 40 ہزار196 روپے وصول کیے گئے ۔