اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی اپنے کیریئر کے آخری دن اہم ترین کیس کی سماعت، کیا احکامات جاری کردیئے ؟ جانئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے کیرئیر کے آخری مقدمیکی سماعت کی ۔ تفصیل کے مطابق چیف جسٹس نے مری میں آمنہ نامی خاتون پر فائرنگ کا واقعہ نمٹا دیا ۔ ساجد راشد اور قدر نے گھر جا کر فائرنگ کی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ معاملے پر کوئی رائے نہیں دے رہے کیونکہ ابھی ٹرائل چل رہا ہے ۔

خاتون کو ملزموں کی ضمانت پر اعتراض ہے۔ ضمانت کے بعد معاملات خراب ہوئے ۔ بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔یہ میرا عدالتی کیریئر کا آخری مقدمہ ہے۔ سب کے لئے نیک خواہشات ہیں۔ یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18جنوری 2019 کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا۔جبکہ سنیارٹی اور مدت ملازمت کے لحاظ سے اگلے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد ہوں گے وہ 21 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور دو سال چیف جسٹس رہنے کے بعد یکم جنوری 2022 کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے، ان کے بعد مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال 2 فروری 2022 کو بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وزارت قانون نے نئی تقرری کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی جا چکی تھی ۔ واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے کیرئیر میں بہت سے اہم کیسز کا فیصلہ دیا اور واضح رہے گزشتہ روز پرویز مشریف کیخلاف آنے والا فیصلہ بھی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بنائے گئے بینچ نے دیا، جس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کی سزا سنا دی، اس آگے بڑھ کر جسٹس وقار سیٹھ نے لکھا کہ اگر پرویز مشرف کی موت واقعہ ہو جائے تو اس کو ڈی چوک میں تین دن تک پھانسی پر لٹکایا جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…