پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کل بحرین کا پہلا باضابطہ دورہ کرینگے ،اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بحرین کے شاہ عزت مآب حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کل پیر 16 دسمبر 2019کو بحرین کا دورہ کریں گے اوربحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزاز کے طورپرشرکت کریں گے ۔

ایک اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا جس میں کابینہ کے ارکان کے علاوہ اعلی حکومتی حکام بھی شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اگست دوہزار اٹھارہ میں وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد بحرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورہ کے دوران عزت مآب حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ان کی بالمشافہ ملاقات ہوگی جبکہ ولی عہد سلمان بن حمدآل خلیفہ کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو ہوگی۔ بحرین کا اعلی ترین سول اعزاز بھی وزیراعظم عمران خان کو عطا ہوگا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترک عقیدے و ثقافت، باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی قریبی خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، تجارت، کمرشل، دفاع، عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ وسیع البنیاد تعلقات قائم ہیں۔ اعلی سطی دوروں کا مسلسل تبادلہ دونوں ممالک کے تعلقات کا نمایاں وصف ہے۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان اقوام متحدہ، اوآئی سی اور جی سی سی سمیت تمام فورمز پر قریبی تعاون استوار ہے۔ ترجمان نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی سطح پر روابط قائم ہیں جس میں دوطرفہ سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشن بھی شامل ہے۔

جس کا مقصد مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سطح پر بھی قریبی تعاون قائم ہے۔ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی سماجی واقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ بحرین میں مقیم یہ پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط انسانی پل کا کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ بحرین سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری مزید بڑھانے میں مددملے گی اور اس مقصد کے حصول کے لئے طریقہ ہائے کار پر غور ہوگا۔ یہ دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات میں مزید قربت لانے اور تعاون تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…