پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ،ناراض ارکان اسمبلی کا گروپ سامنے آگیا،جانتے ہیں اس گروپ میں کتنے ممبران شامل ہیں؟عمران خان کی نیندیں اڑ گئیں

14  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا ناراض گروپ بن گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سندھ سے تحریک انصاف کے 7 رکن قومی اسمبلی اور 12 ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل ناراض گروپ سامنے آیا ہے اور انہوں نے مشترکہ لائحہ عمل بھی تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ناراض ارکان پہلے اسمبلیوں کے اجلاس سے بائیکاٹ کریں گے، پھر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناراض ارکان قومی اسمبلی میں فہیم خان، آفتاب جہانگیر، عطاء اللہ، اسلم خان، شکور شاد، جمیل خان اور اکرم چیمہ شامل ہیں۔ ناراض گروپ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی وزیر اعظم تک رسائی ہی نہیں، وفاقی وزیر مراد سعید سمیت وزیراعظم کے قریبی رفقاء کے ذریعے کوششیں بھی کر چکے مگر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق ناراض گروپ نے کابینہ میں شامل کراچی سے دونوں وزراء علی زیدی اور فیصل واوڈا کو اپنا نمائندہ ماننے سے بھی انکار کر دیا ۔ ناراض ارکان کو شکایت ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے ایم این اے جمیل احمد کو پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے ہٹوایا اور ان کی جگہ آفتاب صدیقی کو پارلیمانی سیکرٹری میری ٹائم افیئرز لگا دیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جمیل احمد خان، وفاقی وزیر علی زیدی کی بے ضابطگیوں کی تفصیلات وزیراعظم کو دینا چاہتے ہیں۔ ناراض گروپ کے ذرائع کے مطابق علی زیدی محمود مولوی کو پاکستان شپنگ کارپوریشن کا چیئرمین لگانا چاہتے ہیں اور انکی وزیراعظم سے ملاقات بھی کرا دی مگر منتیں سماجتیں کرنے کے باجود سندھ سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات نہیں کر سکتے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…