جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی سی ہسپتال مکمل طور پر بند ،مریضوں کے آپریشن اور چیک اپ منسوخ ، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا صوبے میں3 دن سوگ کا اعلان

datetime 12  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) امراض قلب کا اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل طور پر بند ہے۔لاہور میں پی آئی سی کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ نہ ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مایوسی کا سامنا ہے۔

بالخصوص دور دراز سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین زیادہ متاثر ہیں۔پی آئی سی کی او پی ڈی، ایمرجنسی اور وارڈز سب بند ہیں اور مریضوں کے آپریشن اور چیک اپ منسوخ کردیے گئے ہیں جبکہ بعض مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ دل کے اسپتال میں علاج معالجہ کیلئے کئی ماہ پہلے ڈاکٹرز سے وقت لینا پڑتا ہے۔وکلاء کی توڑ پھوڑ کی وجہ سے اسپتال کا نظام درہم برم ہوگیا ہے۔ طبی عملہ نے ٹوٹنے والی چیزوں اور شیشوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے اور وارڈز کی صفائی جاری ہے تاہم توڑ پھوڑ والی جگہوں کو کرائم سین قرار دے کر بند کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کی تنظیم گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبے میں تین دن سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کالی پٹیاں باندھ کر کام کریں گے۔ الائنس نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت،وزیر صحت یاسمین راشد سے مستعفی ہونے اور 24 گھنٹوں میں سیکورٹی بل آرڈیننس لانے کا مطالبہ بھی کرتے ہوئے کہا کہ تین دن تک مطالبات نہ مانے گئے تو اگلا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔تھانہ شادمان میں وکلا کے خلاف پی آئی سی واقعے کے دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جس پر وکلا نے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا اور سیشن عدالت بند رہی ہے۔گزشتہ روز لاہور میں وکلا نے ڈاکٹرز کے ساتھ تنازع پر پی آئی سی پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…