اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے مریم نواز کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔