نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں کتنے مخنث افراد نے اپلائی کیا؟نادرا نے سارا ڈیٹا جاری کردیا

8  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)سے جاری ڈیٹا کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے لیے درخواست دینے والے 19 لاکھ سے زائد افراد میں ساڑھے 5 ہزار مخنث افراد بھی شامل ہیں۔

درخواست گزاران میں 184،355 کچی آبادی کے رہائشی، 36،654 بیوائیں، 9،325 طلاق یافتہ خواتین اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے 715،473 افراد شامل ہیں۔نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ نزدیک ہونے کی وجہ سے اسکیم کی رجسٹریشن کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔گزشتہ ماہ حکومت نے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ 15 دسمبر طے کی تھی۔نادرا کے ترجمان کے مطابق ملک بھر سے بڑی تعداد میں نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام وزیراعظم عمران خان کے وژن کی ترجمانی کرے گا جس کے تحت معاشرے کے غریب طبقے آسان قرضوں پر اپنے گھر حاصل کرسکیں گے۔نادرا اپنی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کے علاوہ ملک بھر میں اپنے سہولت نیٹ ورک کے ذریعے رجسٹریشن کی خدمات فراہم کررہا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 19 لاکھ 18 ہزار نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرواچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ترجمان نے کہا کہ ہاؤسنگ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ درخواستیں اسلام آباد سے موصول ہوئیں جہاں 2 لاکھ 59 ہزار 2 سو 76 افراد نے درخواست دی۔علاوہ ازیں ضلع لاہور سے 22 ہزار 89، کراچی کے مختلف اضلاع سے ایک لاکھ 21 ہزار 7 سو 59، ملتان سے 77 ہزار 5 سو 69، ضلع بہاولپور سے 57 ہزار 4 سو 42 اور ضلع پشاور سے 44 ہزار 6 سو 85 درخواستیں موصول ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…