اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز بازیاب ہونے والی دعا منگی کے سلسلے میں پولیس کی مکمل ناکامی سامنے آگئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تاوان کی ادائیگی کے ایک ہفتے بعد دعا گھر پہنچی، تاوان کی ادائیگی اور رہائی کا طریقہ کار سوشل میڈیا پر طے ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ دعا منگی کے اغوا میں ہائی ٹیک گروہ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اغوا کاروں نے دعا کے اہل خانہ سے بات کے
دوران ویڈیو کال پر گھر کا جائزہ بھی لیا تھا، دعا کے اغوا میں ملوث گروہ پر پہلے بھی شہر میں واردات کا شبہ ہے، مئی میں ڈیفنس ہی سے اغوا ہونے والی بسمہ کے کیس میں بھی یہی گروہ ملوث تھا۔بسمہ اور دعا کے اغوا کے کیسز میں مماثلت بتائی جا رہی ہے، بسمہ کو بھی بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا تھا، سات مہینے گزرنے کے بعد بھی بسمہ کیس کے ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔