ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

نوکریاں دینے کیلئے پیسے نہیں ، پی ٹی آئی حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دئیے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مذاکرات میں معیشت کو دستاویزی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا، قومی شناختی کارڈ ڈاکومینٹیشن کاحصہ ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ ہمیں ٹیکس کی شرح کوبڑھانا ہے۔

ہمیں بزنس کمیونٹی اور عام لوگوں کو یہ بات سمجھانی ہے، حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ سرکاری اداروں میں تمام لوگوں کونوکریاں دے سکے تاہم ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے حکومت کو فیصلے کرنے ہونگے، اس سلسلے میں سستے گھروں کیلیے تیس ارب روپے کاپیکج دیاہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم دیگر جگہوں سے کٹ لگا کر یہ پیسے نکالیں گے، ہماری کوشش ہے کہ کسی چیز کی قیمت نہ بڑھے، پچھلے چار مہینے سے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ پچھلی حکومتوں کے اچھے پروگرامزکو دوگناکیا کوئی بھی حکومت سب کچھ برا نہیں کرتی۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا۔ چونکہ اب ہم نے درآمدات کوکافی کم کر لیاہے اب ہماری بنیادی کوشش برآمدات بڑھانے کی طرف ہونی چاہئے۔ پی ٹی آئی حکومت آئی تو گردشی قرضے میں ماہانہ اضافہ38ارب روپے کاہو رہاتھا، اب یہ ماہانہ بارہ ارب روپے ہے، کوشش ہے کہ دسمبر2020 سے پہلے اسے صفرکیا جائے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بجلی کے بلوں میں کم سے کم اضافہ ہو۔ ریفنڈ کو جان بوجھ کر روکنا ہماری پالیسی نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کو آپ اس طرح سے پیش کر سکتے ہیں کہ کوئی بھی قانون توڑے توچاہتے ہیں کہ اس پر کارروائی ہو۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…