ملتان(این این آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حاجیوں کو سبسڈی دینے کا تو جواز نہیں بنتا، اس کے بجائے انہیں پیسے واپس کر دیتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال وزیراعظم عمران خان کے کہنے پرسعودی ولی عہد نے پاکستانی حاجیوں کے کوٹے میں اضافہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکومت سے یہ مطالبہ کریں گے ،اگلی مرتبہ میناء اور مظلفہ میں حاجیوں
کو مزید سہولیات دی جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی حجاج خاص طور پر خواتین کے لیے سفری تربیت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ کا مقصد گزشتہ حج کے حوالے سے ہم نے کہاں غلطیاں کی اس کو بہتر بنانا ہے، ہمارا فرض ہے کہ بطور حکومت حجاج کی بہتر خدمت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اگرحاجیوں کا ائیرلائن یا میری وزارت کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو تو میں بطور وزیر ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔