راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، وزیر اعظم اور آرمی چیف مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں
اور ملکی ترقی کیلئے دونوں رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوج اور حکومت کی ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان دونوں رابطے میں ہیں کیونکہ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ دونوں رابطے میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ضرورت ہو دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی ہیں لیکن ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی۔