پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو (ایف اے ٹی ایف)کی گرے لسٹ سے باہر نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ آج ہوگا۔تفصیلات کےمطابق ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کا آج آخری روز ہے جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کا کوئی امکان نہیں
ہے کیونکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے زیادہ تر نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان گرے لسٹ سے باہر نکلنے کے بہت پُرامید ہے اور مثبت فیصلہ آئے گا تاہم آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والےایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں صدر ایف اے ٹی ایف حتمی فیصلوں کا اعلان کریں گے ۔