جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وقت انسان کو کتنی جلدی کیا کیا دکھا دیتا ہے‘ وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے پہلے رابطے کا اعتراف کر لیا،کیا مولانافضل الرحمان حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات کریں گے؟اب کیا ہونے والا ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے پہلے رابطے کا اعتراف کر لیا‘ یہ بہت اچھی بات ہے‘ سیاست کے ایشوز سیاست کے دائرے میں حل ہوں گے تو ہی جمہوریت کا احترام ہو گا ورنہ پوراسیاسی نظام مذاق بن کر رہ جائے گا لیکن یہاں پر ایک چھوٹا سا ایشو بھی ہے‘

حکومت ایک طرف اپوزیشن کی طرف مذاکرات کا ہاتھ بڑھا رہی ہے اور دوسری طرف اس قسم کے بیانات بھی دیے جا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ ہے یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا کا معاملہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسا ہے، یہ دونوں بیانات آج کے ہیں اور تازہ ترین ہیں‘ وزیراعظم نے یہ بیان آج کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب کے دوران دیا‘ عمران خان کی تقریر بہت اچھی تھی لیکن اس ایک فقرے نے تقریر کا سارا مزہ بھی کرکرا کر دیا اور مذاکرات کا امکان بھی زیرو کر دیا‘ آپ خود سوچیے جب آپ مولانا کو ان الفاظ سے یاد کریں گے تو کیا یہ آپ کے ساتھ مذاکرات کریں گے‘ کیا اس غیر محتاط اور انسلٹنگ ماحول میں مذاکرات ممکن ہیں، مولانا فضل الرحمن نے کل پشاورمیں خطاب کیا،مولانا اپنی بات پر قائم ہیں چناں چہ مجھے مذاکرات ہوتے نظر نہیں آ رہے‘ دوسرا پرویز خٹک آج لاک ڈاؤن روکنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن یہ نومبر2016ء کو وزیراعلیٰ کی حیثیت میں رہتے ہوئے خود اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کے لیے آئے تھے اور کہا تھا کہ اسلام آباد تمہارے باپ کا ہے، پاکستان تمہارے باپ کا ہے ہمیں اسلام آبا د آنے سے روک کر دکھاؤ، دیکھ لیجیے وقت انسان کو کتنی جلدی کیا کیا دکھا دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…