شاہی جوڑے کی لاہور آمد،کرکٹ کھیلی، ایس او ایس ولیج پہنچ کربچوں کی سالگرہ میں شرکت،شہزادی نے مبارکباد کس انداز میں دی ؟دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

17  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)بر طانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے جن کا ریڈ کارپٹڈ استقبال کیا گیا۔برطانوی شاہی جوڑے کا لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے استقبال کیا۔

اس موقع پر ننھے بچوں نے شاہی مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی جوڑے کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہیں۔دریں اثنابرطانوی شاہی جوڑا ایس او ایس ولیج گیا جہاں شہزادہ اور شہزادی بچوں میں گھل مل گئے۔شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس ولیج میں 2 بچوں کی سالگرہ میں شرکت کی اور اردو میں خطاب میں کہا کہ آپ سب کا شکریہ اور آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔بعدازاں شاہی جوڑا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچا جہاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کا استقبال کیا۔ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے شاہی جوڑے کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں سے متعارف کرایا اور پھر شہزادی مڈلٹن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…