ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی روضہ رسولؐ پر حاضری ، جانتے ہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے علاوہ کون سی دعا مانگی؟سعودی شاہی خاندان نے بھی وزیر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے اورروضہ رسولﷺ پر  حاضری دی ۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی ، امت مسلمہ میں امن، اتحادو یگانگت کے لئے خصوصی دعائیں کیں،‎‎دریں اثنا سعودی قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کیلئے وزیراعظم عمران خان کے کردار کو

خوب سراہتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں کمی ہوگی، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کا حصہ تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور سینئر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جس پر سعودی عرب نے اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر سعودی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو پْرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا اور خطے میں امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کے کردار کو سراہا۔سعودی قیادت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں کمی ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب قیادت نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی مشاورت اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کے لیے گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر ایران کے بعد سعودی عرب گئے تھے۔وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، مدینہ ائیرپورٹ پر اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔‎‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…