اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طر ف سے 10 اکتوبر کو کوٹ لکھپت جیل سے ن لیگ کے سربراہ شہباز شریف کولکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے،روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق دستی بھیجے گئے اس خط میں نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی کو ڈیر شہباز شریف ،اسلام علیکم کہہ کر مخاطب کیا اور ہدایت کی ہے کہ ایک جامع پروگرام ترتیب دے کر اس کا باقاعدہ
اعلان کریں ، مسلم لیگ ن کے محترم رہنمائوں ، کارکنوں اور ساتھیوں کے نام میرا پیغام ہے کہ اس احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے اپنے ووٹ کی عزت بحال کرنے کا وقت ہے ،ہر مصلحت کو ایک طر ف رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے بات اگر قومی غیرت ،جمہوریت کی بقاء ، خودداری اور عزت نفس تک آپہنچے تو جرات اور بہادری کے ساتھ اس کے دفاع میں کھڑے ہو جائیں۔