پشاور (این این آئی)حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ، کے پی کے ڈاکٹرز نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ ہفتہ کو خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کے وفد نے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی جس میں اپوزیش لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ، ترجمان کے پی کے عبدالجلیل جان سمیت دیگر موجود تھے ،ڈاکٹروں کے وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر موسیٰ کلیم نے کی۔ڈاکٹروں کے وفد نے
ملاقات کے دوران جییوائی کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر موسیٰ کلیم نے کہاکہ موجودہ حکومت سے ہر طبقہ کے لوگ تنگ آگئے ہے ، خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرز احتجاج کیں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز احتجاجی دھرنہ کے دوران مارچ کی شرکاء کو علاج و معالجہ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ڈاکٹرز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔