لداخ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین حکومت نے لداخ میںبھارت پر فوجی دباؤ بڑھادیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے بھارت نے جب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے شہریوں کی خود مختاری چین لی ہےتب وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو ہر جگہ ہر تقریر میں واضح پیغام دیتے ہیں کہ
کشمیر آخری حد تک جانے کی اعلان کیا ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک اور مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرنا چاہتا ہے جبکہ بھارت نے مذاکرات کی پیشکش کو پاکستان کی کمزوری سمجھتا رہا ہے ۔وزیراعظم نے بھارت کو ایٹمی جنگ کی دھمکی بھی دی ہے کہ اگر وہ مسئلہ کشمیر پر نرمی نہیں کرتے تو ہم بھی کشمیریوں کیلئے آخری حد تک لڑنے کیلئے تیار ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کی بھارت کو ایٹمی جنگ کی دھمکیوں کے پیچھے چین کی طاقت ہے۔چین نے بھی خطےمیں بھارت پر فوجی دباؤ بڑھا چکا ہے۔ستمبر کے شروع میں مقبوضہ کشمیر کے مشرقی حصے میں بھارتی اور چینی فوجوں کے درمیان جھڑپیں رپورٹ کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ جی کہ کہہ چکے ہیں کہ چین اور پاکستان اتنےقریب ہیں جتنے دانت اور لب۔ چین اور پاکستان اتحاد بھارت کے لیے دو طرفہ جنگ کا امکان پیدا کرتا ہے۔ انڈیا چین اور پاکستان دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان پھنس کر رہ گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ چین نے پاکستان کو نیوکلئیر اور میزائل ٹیکنالوجی ،سیاسی تحفظ ، خاص طور پر اقوام متحدہ میں سفارتی معاونت کرکے بڑی مدد فراہم کی ہے۔