اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقریر لمبی تھی لیکن اچھی تھی ۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ کا بھر پور فائدہ اٹھا یا ۔ پاکستان نے یہ تاثر پیش کیا کہ امریکا سمیت دوسرے ممالک بھی ثالثی میں اپنا کردار ادا کریں لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ معروف صحافی سلیم صافی کا میز کہنا تھا کہ تھا کہ عمران خان کی ٹرمپ کیساتھ دوسری ملاقات اس لیے کہ
ٹرمپ نے ہمارے لوگوں سے کہا کہ نریندر مودی بات کی ہے وہ بہت غصے میں ہے کچھ بھی ماننے کیلئے تیار نہیں ۔ امریکی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا ذکر تک نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے طالبان کیساتھ دوبارہ مذاکرات کا کوئی عندیہ دیا۔ معروف صحافی کا نے بتایا کہ ثالثی کی بات ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے کی لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی نہیں مان رہا ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ وہ ثالثی کی پیشکش پر قائم ہیں ۔