جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ میں عمران خان کے خطاب کے بعد مقبوضہ کشمیر میں زبردست احتجاجی مظاہرے،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے سابق سربراہ نے خوفناک دعویٰ کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

سرینگر (این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے کشمیر کے بارے میں زبردست خطاب کے بعدمقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور وادی کے دیگرعلاقوں میں بھارتی پولیس گاڑیوں پر لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے لوگوں کو کرفیو کی خلاف ورزی کے حوالے سے خبردار کررہی ہے جبکہ مزید مظاہروں کو روکنے کے لیے اضافی فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں اور

لوگوں کو بازاروں میں جانے سے روکنے کے لیے سڑکوں کوخاردارتاروں سے بند کردیاگیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں اتوا ر کو مسلسل 56ویں روز بھی تمام دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند،انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی ذرائع معطل رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معطل رہی۔دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو دوران حراست شہید کردیا ہے جس سے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔ فوجیوں نے نوجوان سجا د احمد ملک کو ضلع کولگام کے علاقے آرونی سے گرفتارکرکے دوران حراست شہید کردیا۔ اس سے پہلے بھارتی فوجیوں نے ضلع گاندربل میں تین اور جموں خطے کے ضلع رام بن میں تین نوجوانوں کو محاصروں اورتلاشی کارروائیوں کے دوران شہید کیاتھا۔ الجزیرہ ٹی وی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے جارحانہ خطاب نے 5اگست سے غیر معمولی مواصلاتی بندشوں اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنے والے بیشتر کشمیریوں کے دلوں کو چھو لیاہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ جب عمران خان نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر ختم کردی تو سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں لوگوں نے پٹاخے چھوڑے اور نعرے بازی کی۔ پولیس نے گزشتہ 48گھنٹوں میں رات کے دوران 15احتجاجی مظاہرے اوردن کی روشنی میں پتھراؤ اور بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے8واقعات ریکارڈ کئے۔ کئی نوجوان مساجد میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اورلاؤڈ سپیکروں پر بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ سرینگر میں ایک ریٹائرڈ سرکاری افسرعبدالمجید نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ جب وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں خطاب کیا تو انہیں دل میں سکون محسوس ہوا۔ ایک اور کشمیری عادل احمد نے کہاکہ لوگوں کواب اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی وجہ مل گئی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ

پاکستان کشمیر کے لیے خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہے۔ نئی دہلی میں سینٹرفار پیس اینڈ پراگریس نے ایک اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اورریاست کی دو حصوں میں تقسیم سے کشمیری عوام سیاسی دباؤ میں ہیں اور ان اقدامات سے بین الاقوامی مداخلت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہاکہ انہیں وادی کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے امکانات کے بارے میں شک ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…