اگر بھارت نے حملہ کیا توپاکستان۔۔۔!!! شیخ رشید نے دو ٹو ک اعلان کردیا

29  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا پاکستان بھرپور جواب دے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کیا اور عالم اسلام نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ظلم سے پردہ اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں سارے عالم کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم اور عالم اسلام کا حق ادا کیا ہے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں جیسے کیس لڑا ہے آج تک کسی نے نہیں لڑا، انہوں نے واضح کردیا ہم کشمیر میں ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ انشا اللہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا، ہم کسی صورت میں کشمیر کے ایشو سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کشمیری اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب عوام کی آواز تھی، اگر کسی کو پاکستان کے بارے میں غلط فہمی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں فاشسٹ اور اسلام دشمن مودی کی حکومت ہے، مودی ہندوستان میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے جارہا ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت کے مسلمان قربانیاں دے رہے ہیں، ہمیں مسلمان ہونے کی وجہ سے دہشت گرد کہا جارہا ہے، نوجوان پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہیں، ملک کے دفاع میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ایک اہم جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے، چین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ بلند ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…