دنیا کی طاقتور ترین افواج میں امریکا پہلے ، روس دوسرے ، چین تیسرے بھارت چوتھے نمبر پر ،جانتے ہیں پاک فوج کس نمبر پر ہے؟فہرست جاری

29  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن)دنیا کی طاقتور ترین افواج کی لسٹ میں پاک فوج کا 15واں نمبر ہے۔ گلوبل فائر پاور نے 2019 کی عالمی طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کا اس لسٹ میں 15واں نمبر ہے۔ یہ لسٹ 55 سے زائد عوامل کو ملحوظِ خاطر رکھ کر بنائی گئی ہے۔

اس فہرست کو فوج کی افرادی قوت، زمینی حالات، لاجسٹک استعداد اور ملک میں دستیاب قدرتی وسائل سمیت ملک کی انڈسٹری کے اعدادوشمار کی بنیاد پر بایا گیا ہے۔فہرست میں 25 ممالک کی افواج کو دنیا کی طاقتور ترین افواج قرار دیا گیا ہے جبکہ رینکنگ میں ہر ملک کے ہتھیاروں کی نوعیت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ اس فہرست میں 25 فوجی طاقتوں میں سے جن کے پاس ایٹمی طاقت ہے‘ اس کو بونس دیا گیا ہے لیکن رینکنگ میں ان ایٹمی قوتوں کے پاس جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کی تعداد کو بطور فیکٹر نہیں لیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق اس اعتبار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی 15 ویں طاقتور فوج ہے جبکہ سرفہرست امریکا ہے، دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر چین اور چوتھے نمبر پر بھارت کی فوج ہے۔ اس فہرست کے مطابق پاکستان کا دفاعی بجٹ 7 ارب ڈالر ہے جب کہ پاکستانی فوج کی تعداد تقریباً 12 لاکھ چار ہزار ہے۔ فہرست میں بیان کیا گیا کہ 137 ممالک میں طیاروں کے حساب سے پاکستان 7ویں نمبر پر ہے جس کے طیاروں کی تعداد 1342 ہے، ان میں سے 348 فائٹر ائیرکرافٹ ہیں۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کے پاس 2200 جنگی ٹینک بھی ہیں جبکہ پاکستان کے بحری جنگی اثاثوں کی تعداد 197 ہے جس میں آبدوزیں، میزائل بردار کشتیاں اور جدید ترین جاسوس لڑاکا طیارے شامل ہیں۔اس لسٹ میں ترقی کا 9واں، اسرائیل کا 17واں اور سعودی عرب کا25واں نمبر ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…