اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے جنرل اسمبلی میں تاریخ ساز خطاب سے اپوزیشن قائدین خائف ،دھرنے کے اعلان سے دستبردار ہونے پر غور شروع ،روزنامہ 92کے مطابق وزیراعظم کے جرأت مندانہ خطاب کے بعد اپوزیشن کے دھرنے کیلئے اب عوامی حمایت نہ ملنے کے امکانات روشن ہونے کی وجہ سے پیپلزپارٹی ، (ن) لیگ کا مولانا فضل الرحمن کا دھرنا موخر کرانے کیلئے اتفاق ہوگیا جبکہ مذہبی جماعتیں بھی جمعیت علماء اسلام(ف)
کے دھرنے کو موخر کرنے کیلئے دبائو ڈالنے کی تیاریاں کررہی ہیں ، وزیر اعظم کے تاریخ ساز خطاب کے بعد آئندہ ماہ اپوزیشن قائدین فوری طو رپر حکومت کے خلاف کوئی موثر اقدام نہیں اٹھانا چاہتے ،ذرائع کے مطابق اس نئی صورتحال میں جمعیت علماء اسلام(ف) دھرنے کو ملتوی کرنے پر غور کرنے کیلئے جلد مشاورتی اجلاس طلب کرے گی ۔یاد رہے فضل الرحمن یہ اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں کہ وہ کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔