اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب چینل پرسب سے زیادہ بار وزیراعظم عمران خان کی تقریر سنی گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مہاتیر محمد
اور طیب اردوان سے بھی زیادہ سنی گئی ۔ گزشتہ رات تک وزیراعظم عمران خان کی تقریر 2 لاکھ 53 ہزار مرتبہ دیکھی جا چکی تھی، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوگان کی تقریر 244 ہزار مرتبہ دیکھی گئی تھی، مہاتیر محمد کی تقریر 90 ہزار مرتبہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر 28ہزار مرتبہ، چینی صدر کی تقریر 49ہزار مرتبہ اور نریندر مودی کی تقریر 45ہزار مرتبہ سنی گئی تھی۔