بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کا وطن واپسی کا شیڈول تبدیل، امریکہ سے ایک اہم اسلامی ملک جانے کا فیصلہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کے بعد پاکستان آنے سے قبل اہم اسلامی ملک سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنے دورہ امریکہ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے،

اس کے بعد وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے روانہ ہو ں گے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، وزیراعظم پاکستان کی پرواز اتوار کی شام کو پاکستان پہنچے گی، اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا۔ وزیر اعظم عمران خان نے 70جبکہ میں نے 50ملاقاتیں کیں۔ کشمیر میں بھارت کے خلاف مزاحمت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستانی وفد وزیر اعظم عمران خان کہ ہمراہ کمرشل فلائٹ سے پاکستان پہنچے گا۔ ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کمرشل پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنماؤں سے تقریباً 70ملاقاتیں کیں جبکہ میں بھی 50عالمی رہنماؤں سے ملا ہوں۔ انہوں نے کہ کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوگا اور بھارت کے خلاف مزاحمت بتدریج بڑھتی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فوج نے ہفتے کے روز بھی چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کے بعد پاکستان آنے سے قبل اہم اسلامی ملک سعودی عرب جائیں گے



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…